ملتان ( سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی خواتین ونگ شعبہ الخدمت کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لیے تین روزہ سستا بازار کا افتتاح ضلع ملتان کی ناظمہ رضیہ عابد اور مسزڈاکٹر ولی محمد مجاہد نے کیا، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی عہدیداران شریفاں مقصود،میمونہ واہلہ،خالدہ اسمعیل دیگر خواتین رہنما موجود تھیں، سستا بازار میں خواتین اور بچوں کے ملبوسات ،گرم بستر کھلونے اور کھانے پینے کے اسٹالز لگائے گئے، خواتین نے دل کھول کر شاپنگ کی تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کی جاسکے، اس موقع پر مہمانان خصوصی رضیہ عابد اور مسز ڈاکٹرولی محمد مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الخدمت وومن ونگ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اس وقت ظالم جابر اسرائیل و امریکہ کی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں جہاں کھانے پینے اور ادویات کی شدید قلت ہے ،ایسے میں ہمیں مل جل کر اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی ہرممکن امداد کرنی چاہیے۔