ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سالانہ خلیفہ اوّل بِلافصل سیدنا ابوبکرصدیقِ اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ مارچ کاانعقاد کیاگیا ، جس کی قیادت صوبائی ناظم اعلیٰ مرزا محمد ارشدالقادری، سٹی صدر علامہ سعید اختر قادری، صدر مشائخ ونگ صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین، جنرل سیکرٹری مشائخ ونگ مظہرفاروق بھٹہ، مرزا اصغر علی رہنما سیاسی ونگ، علامہ لیاقت حسین سعیدی، ذیشان شانی، رب نوازپپوبٹ،دانش قادری، رانا غلام مرتضیٰ نقشبندی نے کی،اس موقع پر صوبائی ناظم اعلیٰ مرزا محمد ارشدالقادری نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کی قرارداد کے مطابق چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پرمنائے جانے اور تعطیل کا اعلان کیاجائے ۔