ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے پولیس تھانہ چہلیک کو عارف نے 15 پر کال کی کہ اسکی ہمشیرہ کو اغوا کرلیا گیا جبکہ پولیس تھانہ شاہ شمس کو بلال نے اطلاع دی کہ مسلح افراد اسکے گھر داخل ہوئے اور لوٹ مار کی پولیس نے موقع ملاحظہ کئے تو اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں جس پر مقدمات درج کرکے کا روائی شروع کردی گئی۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے کے واقعات کے مقدمات درج کرکے کا روائی شروع کردی پولیس تھانہ بی زیڈ کو ندیم نے بتایا کہ علی نے رقم کے بدلے اسکو چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کو اقبال نے بتایا کہ عادل نے ادھار لی رقم کے بدلے ایک چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔پولیس نے اغوا و زیادتی کے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں پولیس تھانہ مخدوم رشید کو خاتون نے درخواست دی کہ اسکی بیٹی کو ملزم نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور کو ساجد بی بی نے بتایا کہ ملزمان نے اسکی بیٹی کو کالج سے اغوا کرلیا پولیس تھانہ شاہ شمس کو اکرم حسین نے بتایا کہ ملزم نے اسکی بیٹی کو سکول سے اغوا کرلیا پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔پولیس تھانہ صدر نے شادی کے روز فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کو سنانواں سے گرفتار کیا گیا واضح رہے کہ سورج میانی میں ظفر اقبال کی بیٹی کی شادی تھی جسکی گھر میں اپنی بہو سے لڑائی ہوئی تو اس نے فائرنگ کردی فائرنگ سے اسکا بیٹا قمر عباس موقع پر جان بحق ہوگیا تھا جبکہ اسکی اہلیہ شرین زہرہ زخمی ہوئی تھی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا اسی روز ملزم کی بیٹی کلثوم کی شادی بھی تھی اور بارات آنی تھی پولیس نے ڈیڈ باڈی اور زخمی خاتون کو نشتر منتقل کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق قمر عباس کی اولاد نہ تھی جس پر اسکا والد ظفر عباس اسکو دوسری شادی پر زور دیتا تھا اور بہو کو ناپنا کرتا تھا جو اپنے گھر گئی ہوئی تھی اسکا بیٹا شادی کے دن بیوی کو گھر لایا تو جھگڑا ہوگیا جس پر ظفر نے فائرنگ کردی اور شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا مزید کارروائی جاری ہے۔