ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے امان اللہ سے نقدی و موبائل فون جب کہ وسیم سے موبائل فون چھین لیا ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ساجد سے موٹر سائیکل چھین لی، تھانہ صدرشجاعباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے رضوان کا سامان چوری کرلیا ،تھانہ صدرجلالپور کے علاقے میں سمیع اللہ کا موبائل فون چوری ہوگیا ،سٹی جلالپور سے شہزاد کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے مقبول کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی جب کہ راشد کا موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد بشیر احمد کے گھر سے طلائی زیوارات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے میں مسلح افراد امین کی دکان میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد شاہ رخ کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے جب کہ نیاز کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ،تھانہ قطب پور کے علاقے میں مسلح افراد وقاص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جب کہ زاہد کے گھر سامان چوری ہوگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں عارف کے گھر سے قیمتی گھڑیاں اور موبائل فون چوری ہوگیا، بی سی جی چوک پر مسلح افراد نے طلحہ سے لیپ ٹاپ اور سامان چھین لیا ،تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے نامعلوم افراد حسنین کے گھر سے پانی والی موٹر چوری کرکے لے گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں مسلح افراد نجیب کے گھر داخل ہوئے اور چار تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں مسلح افراد نے طارق سے نقدی و زیور اتلوٹ لئے جب کہ تھانہ گلگشت کے علاقہ سے لقمان سے نقدی اور عمر کی موٹر سائیکل چھین لی گئی ۔