کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہیلپرز آئی ہسپتال ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ کی سہولت کاہیلپر آئی ہسپتال میں آغاز کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی ہدایت پر سی ای او بلوچستان ہیلتھ کارڈ نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی سربراہی میں مذکورہ ٹیم کے ہمراہ ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر زیر التوا مسائل کو زیر بحث لا کرترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے کیا ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت آج سے ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں جنہیں آنکھوں کی بیماریوں کے علاج کی سہولت حاصل ہوگی ہیلپرز ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت علاج کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور جائزہ اجلاسوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ آنکھوں کے معیاری لینز کی دستیابی کے لیے اچھی کارکردگی کی حامل فرمز سے کوٹیشن کے لیے اشتہار مقامی اخبارات میں دیا گیا جس سے عنقریب لینز کی دستیابی بھی یقینی بن جائے گی ۔