• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے ہردورمیں حقوق کیلئے جدوجہد کی‘ علی مددجتک

کوئٹہ(پ ر)پیپلز پارٹی کےسابق وزیر حاجی علی مدد جتک کی رہائشگاہ میں شمولیتی پروگرام ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی او میر فرید رئیسانی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر میر بابا لہڑی ،سعید احمد لہڑی، سردار ابراہیم، میر جواد لہڑی ،سلام لہڑی، کاشف بنگلزئی، میر عبداللہ بنگلزئی، نادر شاہ، ناصر شاہوانی، یونس خلجی ، شریم خان ، اشرف کاکڑودیگر نے ساتھیوں سمیت شمولیت کااعلان کرکے پی بی 45میں علی مددجتک کی حمایت کااعلان کیا علی مددجتک‘ جمال رئیسانی اور فرید رئیسانی نےشامل ہونے کومبارک باددیتے ہوئے کہاکہ عوام پیپلزپارٹی مسائل سے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیںاس لیے لوگ جوق درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں پارٹی نے ہر دور میںحقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید