• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات پر عملدرآمدکیلئے اقدامات کیے جائیں ،تفتان روٹ کوچز مالکان

کوئٹہ (پ ر) آل کوئٹہ تفتان روٹ بس کوچز کمپنی مالکان نے کہاہے کہ ہمارے جائز اوردیرینہ مطالبات پر جلد عملدرآمد کیاجائے۔ مسائل کے حل کے لیےاقدامات کیے جائیں۔غیر ضروری چیک پوسٹوں پر مسافرکوچزکوباربارکھڑا کرنےکی وجہ سے8 گھنٹے کا سفر 16گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ان چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ گزشتہ ایک عرصہ سے ایف سی تفتان رائفلز اوردالبندین رائفلز کی جانب سے 12 کے قریب مسافر کوچز کو تحویل لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج 23دسمبرسےٹرانسپورٹ کمپینزنےاحتجاجاًاپنی گا ڑ یا ں نہ چلانےکافیصلہ کیاہے یہ احتجاج مطالبات کے تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔ انہوںنےکہاکہ آج پریس کانفرنس بھی کی جائےگی ۔
کوئٹہ سے مزید