• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا و طالبات کیلئے سازگارماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، مقررین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد خان بازئی اور صدر ادارہ لیڈرز او ڈی سی سکول اینڈ کالج زاہد جان مندوخیل نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات کی تعلیم و تحقیق اور ذہنی و معاشی ترقی کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئےکوشاں ہیں سائنس ، ادب ، ٹیکنالوجی اور ڈویلپمنٹ کے نئے زاویے بدلتی دنیا کیساتھ تبدیل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم و تحقیق کا چولی دامن کا ساتھ ہے سائنسی بیانیے کی عدم تشکیل و تعمیر نو کے باعث معاشرتی و سماجی شعور کی بیداری اور انسانی زندگیوں میں بہتری و توانائی لانے کا وسیلہ ختم ہو کر رہ گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ معاشرے میں بدلتے ہوئے حالات و رحجانات کے متعلق مثبت و توانا آواز اٹھانے کے مواقع فراہم کئے جائیں اور مستقبل قریب میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا تعین کیاجائے قبل ازیں لیڈرز او ڈی سی سکول اینڈ کالج کی منیجمنٹ نے اساتذہ اور طلبا و طالبات کے ساتھ سالانہ تقریب میں بھرپور مکالمے و ذہانت کی بڑھوتری کے لئے مخلتف الخیال پروگرام پیش کئے جبکہ وی سی پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد خان بازئی اور زاہد جان مندوخیل نے طلبہ و طالبات ، اساتذہ و والدین میں انعامات و اعزازات بھی تقسیم کئے۔
کوئٹہ سے مزید