• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیال باغ:قلت آب و بجلی کی لوڈشیڈنگ، مکین مشکلات کا شکار

کوئٹہ(پ ر)اہلیان میکانگی روڈ دیال باغ نے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر پانی وبجلی اویس احمد لغاری اور سی ای او کیسکو سے اپیل کی ہے کہ انکو درپیش مسائل فی الفور حل کئے جائیں۔ اہل علاقہ کو جس وقت پانی کی فراہمی کا وقت ہوتا ہے ایسے اوقات میں کیسکو کی جانب سے بجلی بند کر دی جاتی ہے جس کے باعث اہل علاقہ دہرے عذاب میں مبتلا ہیں ایک جانب بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دوسری جانب پانی کی قلت نے اہل علاقہ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ عوام دن بھر پانی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں اور اکثر پانی کے ٹینکر مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش کے باعث سالانہ بورد کے امتحانات کی تیاری کرنیوالے طلبا و طالبات کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاسی 1 اور کاسی 2 کے فیڈروں پر شام 6 بجے سے 7 بجے تک بجلی بندش کا شیڈول تبدیل کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید