• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق دوبلوچستان تحریک کوکامیاب بنائیں گے‘ زاہداختربلوچ

کوئٹہ(پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاہےکہ جماعت اسلامی مسئلہ بلوچستان اوراہل بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اوران کے حل ،سیکورٹی فورسزوحکمرانوں اور مقتد ر قوتوں کی لوٹ مار نااہلی وناکامی سے نجات کیلئے 29دسمبر کو گرینڈقومی قبائلی مشاورت کررہی ہے جو مسائل سے نجات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفدسے گفتگو اوراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایوان کے اندرو باہر مسئلہ بلوچستان اور اس کے حل کے حوالے سے پورے ملک میں توانا آوازاُٹھارہی ہے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ملک بھر میں اہل بلوچستان اورمظالم زیادتیوں کے خلاف توانا آوازبن چکے ہیں مسائل کو بنیاد بناکر حق دو بلوچستان تحریک کوکامیاب بنائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید