• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کیلئے حکومت، اداروں اورعوام کو ملکرکام کرنا ہوگا،بشریٰ رند

کوئٹہ(آن لائن)سابق رکن بلوچستان اسمبلی بشریٰ رند نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک اور ہمارا سکون ہے اسے عظیم بنانے کے لئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی ہمارے اداروں اور افراد کو چاہئے کہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کا دیا ہوا ایک تحفہ ہے جو قدرتی دولت سے مالا مال ہے یہ ایک ایسی ریاست ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آئی اور ہمیں چاہئے کہ اس کو ترقی یافتہ ممالک کے صف میں لا کھڑا کرنے کیلئے ایمانداری اور محنت سے کام کریں ہر ادارے کو اپنے طور پر کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کرنا چاہئے اس کے لئے ہمیں ذاتی طور پر بھی بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ جس قوم میں خود اعتمادی آ جاتی ہے وہی قوم ترقی بھی کرتی ہے۔ ہمیں قوم کے اعتماد کو بحال کرنا ہے تاکہ عوام ، حکومت اور ادارے مل کر ملکی ترقی کیلئے کام کریں اور ہم سب کا مقصد ایک ہی ہو کہ ہمیں اپنے ملک کو عظیم تر بنانا ہے۔ لیکن صدافسوس یہاں پر رہنے والے لوگوں کو اس کی قدر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس ملک کی قدرکریں اور اپنے وسائل کا صحیح استعمال کریں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی کرنے سے روک نہیں سکتی۔
کوئٹہ سے مزید