• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلفائے راشدین کے ایامِ وفات وشہادت پرتعطیل کا اعلان کیاجائے،سنی علما کونسل

کوئٹہ (آن لائن)سنی علما کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد ، ترجمان مفتی محمد ایوب انصاری ، نائب صدر مولانا مقبول الرحمن شاہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا فضل احمد صدیقی ، محمد آصف مینگل ،قاری نذیر احمد فاروقی ،قاری سلیم فاروقی ،شکیل احمد گجر ، میر عبدالمالک رند و دیگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 22 جمادی الثانی یوم وفات جانشین پیغمبرﷺ ہمسفر پیغمبرﷺ سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ ہے تمام مسلمانوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ یوم وفات سیدنا ابوبکر صدیق پر عام تعطیل کا اعلان کیاجائے انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا جبکہ یہاں دیگر شخصیات کے یوم وفات پر تو چھٹی کی جاتی ہے لیکن خلفائے راشدین کے ایام وفات و شہادت پر چھٹی نہیں کی جاتی پاکستان میں اہلسنت کی اکثریت ہے اور پوری اہلسنت قوم کا یہی مطالبہ ہے کہ ایام خلفائے راشدین پر عام تعطیل کا اعلان کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید