کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وصال 22جمادی الثانی 25دسمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا ئے گااس سلسلے میں ملک بھر میں جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن سے علما کرام،خطیب حضرات اور مشائخ عظام خطاب کریں گے اور خلیفہ اول ؓ کی حیات مبارکہ، سیرت و کردار،ایثار و قربانی سمیت دین اسلام کیلئے عظیم خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی۔آپ ؓ کے دور خلافت میں شام اور عراق کا بڑا علاقہ فتح ہوچکا تھا۔حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ 22 جماد ی الثانی 13ہجری کو 63 برس کی عمر میں دار فانی سے رخصت ہوئے۔ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے آپکی نماز جنازہ پڑھائی اور وصیّت کے مطابق پہلوئے مصطفی ﷺ میں مدفون ہوئے۔سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ قبیلہ قریش کی ایک مشہور شاخ تیم بن مرہ بن کعب کے فرد تھے ۔ ساتویں پشت میں مرہ پر اُن کا نسب رسول اللہﷺ سے مل جاتا ہے ۔