• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کی قربانیاں ملکی سلامتی کی ضامن ہیں‘ مرکزی مسلم لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر سردار حافظ محمد امجد اسلام نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پاک فوج کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہیںانہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوان اپنے خون سے پاکستان کی حفاظت کررہے ہیں ، وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے بہادر جوانوں اور افسروں کو پوری قوم سلام کرتی ہے ،شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہدا ء کی عظیم قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی۔
کوئٹہ سے مزید