کراچی(اسٹاف رپورٹر) مارخورز نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے کوالیفائر میں لائنز کو29رنز سے شکست دے دی۔ بدھ کو فائنل میں مارخورزاور اسٹالینزمدمقابل ہونگے۔ راولپنڈی میں پیر کو کوالیفائر میں مارخورز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 9 وکٹوں پر151 رنز بنا سکی۔ مارخورز کیلئے فخر زمان نے64 گیندوں پر 89 رنز9 چوکے اور5 چھکوں کی مدد سے بنائے ۔ آفاق آفریدی نے ابتدائی تین بیٹرز خواجہ نافع صفر، محمد فیضان صفر اورعمران رندھاوا ایک کو آؤٹ کیا۔فخرزمان اورعبدالصمد نے چھٹی وکٹ کیلئے82رنز جوڑے ۔ لائنز نے ہدف کے تعاقب میں 9 رنز پر امام الحق اور عمیر بن یوسف کی وکٹیں گنوادیں ۔ حسن نواز اور محمد طحہ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز کا اضافہ کیا لیکن حسن نواز 27 اور محمد طحہ 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔