کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کر دیا گیا۔ پلاٹینم کیٹگری کی پہلی پک لاہور قلندرز کی ہوگی، اس کے بعد کراچی کنگز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، پشاور زلمی ، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی باری ہوگی ۔ پلاٹینم ، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں مجموعی طور پر تین تین پک ہوں گی۔ ڈائمنڈ کے پہلے راؤنڈ میں کراچی کنگز دوسرے میں ملتان سلطانز اور تیسرے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی پک ہو گی ۔گولڈ کٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پشاور زلمی دوسرے میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور تیسرے میں ملتان سلطانز کی پہلی پک ہو گی ۔ سلور کیٹگری میں مجموعی طور پر پانچ ، ایمرجنگ کیٹگری میں دو جبکہ سپلیمنٹری میں چار پک رکھی گئی ہیں۔