کراچی (جنگ نیوز) برطانوی خاتون ٹینس پلیئر کیٹی بولٹر اور آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور کے رومانی تعلقات رشتے میں بدل گئے، ٹینس کے مقبول جوڑے نے منگنی کا اعلان کردیا۔ دونوں کے درمیان عرصہ پانچ سال سے قریبی مراسم قائم ہیں۔ 28 سالہ کیٹی نے یہ خبر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے دونوں کی تصویر بھی جاری کی ہے، جس میں وہ انگوٹھی پہنے ہوئے ہیں۔ ان کی ملاقات ٹینس کورٹس پر ہوئی تھی جو دوستی اور اب رشتے میں بدل چکی ہے۔ اس خبر کے بعد انہیں کھلاڑیوں، دوستوں اور پرستاروں کی جانب سے مبارک باد کے پیغام دیے جارہے ہیں۔