کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس این جی پی ایل، ریلویز، واپڈا نے روشن خان نیشنل ٹیم چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں دوسرے روز مردوں کے مقابلوں میں ایس این جی پی ا یل نے سندھ کو 3 - 0 ، ریلوے نے نیوی کو 3-0 ، واپڈا نے آرمی کو 3-0 جبکہ ویمنز مقابلوں میں واپڈا نے آرمی کو 3-0سے شکست دی۔