• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج طے کیا معاملات اسی چار دیواری میں طے ہونگے، عرفان صدیقی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما مسلم لیگ ن،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج ہم نے طے کیا کہ معاملات اسی چار دیواری میں طے کریں گے ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ انسانی حقوق کو پامال کیا جاتا ہے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے،26 نومبر کو جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا۔ مذاکرات کے لئے بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بناکر حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار، حامد میر نے کہا کہ مسئلہ صرف تحریک انصاف میں نہیں حکومت میں بھی ہے، فریقین کویہ پتہ ہے کہ ان مذاکرات سے فی الحال کچھ نہیں نکلے گا۔سینئر رہنما مسلم لیگ ن،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اتنی بڑی کمیٹی کی تشکیل اور مینڈیٹ ملنا نواز شریف کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں۔اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے میں ذاتی طو رپر براہ راست نہیں جانتا۔کوئی بھی نہیں چاہتا کہ معاملات انتشار کا شکار ہوں ، معیشت خراب ہو۔ سب چاہتے ہیں ملک میں امن ، خیر سگالی ہو۔ سب ملک میں امن چاہتے ہیں ، چاہتے ہیں کہ جمہوری اقدار سے آگے بڑھے۔ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ایک عدالتی عمل ہے جو چل رہا ہے۔ دونوں کمیٹیوں کی مشاورت سے2 جنوری کو مذاکرات طے ہوئے ۔عملی طورپر مذاکرات کا عمل2جنوری سے شروع ہونا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے مقدمے کے فیصلے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔2جنوری کو آخری میٹنگ نہیں پتہ نہیں کب تک چلے گی۔باہر سےکوئی تقریر کوئی بیان آرہاہے کوشش کریں گے اس سے کچھ متاثر نہ ہو۔آج ہم نے طے کیا کہ معاملات اسی چار دیواری میں طے کریں گے۔ہم نے کوئی تلوار نہیں لٹکائی، کھلے ذہن کے ساتھ مذاکرات میں گئے ہیں۔چاہتے ہیں کہ مذاکرات میں کوئی منزل حاصل کرسکیں۔کیا ممکن ہے اور کیا نہیں ابھی اس پر بات نہیں کی گئی۔ہماری طرف سے کہا گیا کہ جو بھی مطالبات ہیں چارٹر آف ڈیمانڈ کی شکل دیں۔اس اسٹیج پر کچھ ایسا نہیں کہا گیا کہ کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں۔ جب وہاں سے مطالبات آئیں گے تو دیکھیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکراتی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ حاصل ہے۔پی ٹی آئی کی ٹیم کی جانب سے بانی سے ملاقات کی خواہش کی گئی جو ہم نے قبول کی۔ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ کمیٹی بانی کو معلومات پہنچائے اور ہدایات لے۔ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی ٹیم اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان ربط ہو۔ہماری ٹیم میں سینئر ممبران ہیں جو آئین و قانون جانتے ہیں وہ دیکھیں گے۔کون سی چیز ایسی ہے جس میں ہم relaxationدینے کی پوزیشن میں ہیں۔یہ سب تب شروع ہوگا جب پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ ہمارے سامنے ہوگا۔سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان بدترین بحران سے گزر رہا ہے۔ ملک میں سیاسی امن و امان کا بحران ہے۔
اہم خبریں سے مزید