• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ہفتے کا آغاز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے خوشیوں کی نوید لیکر آیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نئے ہفتے کا آغاز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے خوشیوں کی نوید لیکر آیا مارکیٹ میں تیزی کے باعث 4فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ریکارڈ ایک لاکھ 14ہزار کے قریب پہنچ گیا مارکیٹ میں مسلسل تیزی نے سرمایہ کاروں کےاعتماد کو اور زیادہ مظبوط کیا ہے، مارکیٹ کےحجم میں بھی13.63فیصد،مارکیٹ سرمائے میں487 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا انڈیکس 109513 سے بڑھ کر 113924پوائنٹس ہو گیا پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 4411.27 پوائنٹس کے اضافے سے 113924.42پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ سرمایہ 487 ارب 41کروڑ38روپے بڑھ کر 144 کھرب 45ارب 78کروڑ ہو گیاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو 50ارب روپے مالیت کے 85 کروڑ 78 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا پیر کو 463 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے361کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ ،62 میں کمی اور40کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہی ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید