کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت اضافہ ہوا ہے پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے کے اضافے سے 278.55روپے ہو گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں17پیسے کے اضافے سے 279.59روپے ہو گئی۔