• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پشاور میں گزشتہ ہفتے ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکا رویہ دوستانہ رہا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والےادارے آپریشن والے علاقوں میں بھی عوام پر تشدد نہیں کرتے، اس پر علی امین نے کہا کہ ایسے اہلکاروں کو ڈی چوک میں بھی تعینات کیا جاتا، وزیراعلیٰ کے جواب پر محسن نقوی مسکرائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے اجلاس میں کہا کہ دہشتگردی سمیت صوبے کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم سے وفاقی ایپکس کمیٹی کا اجلاس پشاورمیں بلانےکی درخواست کروں گا تاکہ تمام مسائل پر وفاقی کمیٹی کے اجلاس میں بات ہوسکے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے محسن نقوی سےشکوہ کیا کہ بعض پنجاب اور وفاقی وزرا کرم کے مسئلے پر غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید