شانگلہ(نمائندہ جنگ، انورحسین )شا نگلہ ایکشن کمیٹی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گرینڈ قومی جرگہ ہوا جس میں شانگلہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا مشران نے واضح کیا کہ شانگلہ میں دہشت گردی برداشت کریں گے اورنہ آپریشن ہونےدیں گے۔ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہر تحصیل اور پھر علاقائی سطح پر جرگہ بنانے کا اعلان کردیا گیا ۔شانگلہ میں پھر دہشت گردی ہوئی تو ایکشن کمیٹی تمام سیاسی نمائندوں، علاقہ مشران اور عوام کے ساتھ شاہر اہ قراقرم کو بند کرکے دھرنا دیگی۔ شانگلہ پولیس غیر محفوظ ،دوردراز چوکیاں ختم کر کےآبادی کےقریب منتقل کی جائیں ۔ شانگلہ پولیس کو جدید اسلحہ اور الات فراہم کیے جائے تاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اس وقت پولیس کو جدیدنائٹ ویژن رائفل، جدید اسلحہ اور چوکیوں کے سطح پر گاڑیوں اور فورس کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ منعقدہ قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مشران کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں پہلے بھی دو مرتبہ فوجی آپریشن ہو چکے ہیں اور یہاں کیےعوام اس ریجن میں امن وامان کی بحالی کے لیے جانی و مالی قربانیاں دے چکے ہیں جو کسی سے بھی صورت اب مزید اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔