اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفیکیشن جاری ،ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن رفعت مختار کو تبدیل کر کے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ۔ رفعت مختار پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔موجودہ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثناء وفاقی حکومت نے صادق افتخار کو چیئرمین، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ مقرر کیا ۔ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ وزارتِ وفاقی تعلیم کا ذیلی ادارہ ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس محمد عارف کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکشن افسر ریاست و سرحدی اُمور ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ سیکشن افسر محمد امتیاز اعظم کا پٹرولیم ڈویژن سے اوورسیز پاکستانیز ڈویژن کیا گیا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ۔ پنجاب حکومت کے ڈسپوزل پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی ڈاکٹر محمد بلال سرویا کو تبدیل کر کے ا نہیں ڈیپوٹیشن پر بطور مینیجر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن تعینات کیا گیا ۔