• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پہلی سماعت میں اڑ جائیگی‘ شیخ وقاص

پشاور (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے‘ ملٹری ٹرائل کے حوالے سے تمام قانونی آپشنز کو استعمال کیا جائے گا‘190ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے‘اس میں سزا ہوئی تو ہائی کورٹ میں پہلی سماعت پر ہی اڑ جائے گی‘فیصلہ کیوں مؤخر کیا گیا ؟ فیصلہ کہاں لکھا جا رہا ہے کہ اتنی مشکل پیش آرہی ہے؟۔ پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش بھی ناکام بنائیں گے‘القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ہونا تھا، ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں فیصلے کو کیوں مؤخر کیا گیا؟یہ بریت کا کیس ہے اور اس میں کچھ نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید