اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین ، عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی وغیرہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز یفرنس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ6 جنوری کو جاری کرنے کا اعلان کردیاہے، سوموار کے روز احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید نے کیس کی سماعت کی،یاد رہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ میں قائم خصوصی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔