• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فعال کرنے کیلئے یکم جنوری کی تاریخ زیر غور

اسلام آباد(رپورٹ،حنیف خالد)پاکستان کے اسٹیٹ آف دی آرٹ نیو گوادرانٹرنیشنل ائر پورٹ کی آپریشنلائزیشن کیلئے یکم جنوری کی تاریخ زیر غور ہے ۔ خصوصی سکیورٹی انتظامات، آئندہ بدھ سے اندرون،بیرون ملک مسافر اور کارگو پروازیں شروع ہونیکا امکان قبل ازیں ۔یہ ائرپورٹ 30 دسمبر کو آپریشنلائز کئے جانے کے حوالے سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بتایا گیا تھا ۔ یہ ائر پورٹ پاکستان کےآزمودہ دوست چین کی کمپنیوں نےسٹیٹ آف دی آرٹ تیارکیاہےجس پر چین نے 55ارب روپےکا ساراخرچ اپنےپاس سےکیا جسے امکانی طورپر اگلے سال 2025 کی پہلی تاریخ کو فعال کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائروائس مارشل تیمور اقبال کے قریبی ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے چودہ اکتوبر کی تقریب تکمیل میں ہی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کوپاکستان ائر پورٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا تھا اور اب ڈائریکٹرجنرل اوران کی ٹیم آئندہ یکم جنوری سے اسے ملکی و غیر ملکی پروازوں کے لئے کھولنے کے تفصیلی انتظامات کرنے کے لئے دن رات مصروف ہے۔ ٹرمینل بلڈنگ میں امیگریشن حکام ،کسٹم حکام ائرپورٹ سیکیورٹی فورس اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز دن رات انتظامات کر رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید