• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلی ویزا اور پاسپورٹ پر کراچی سے امریکا جاتے ہوئے گرفتار افغان خاتون کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) افغانستان کے پاسپورٹ پر اصلی یو ایس ویزا پر شوہر کے پاس امریکہ جاتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار افغان خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق افغان خاتون ثناء خواجہ نے پاکستان کے میڈیکل ویزا کے حصول کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرائیں۔ خاتون 13نومبر کو میڈیکل ویزا پر چمن بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئی مگر علاج کی بجائے امریکی ویزہ کے حصول کے لیے کوشاں رہی۔ خاتون نے خود اعتراف کیا کہ وہ بیمار نہیں ہے بلکہ پاکستان کا وزٹ ویزا بند ہونے کی وجہ سے ایجنٹ کو 300امریکی ڈالر دے کر جعلی میڈیکل دستاویزات تیار کرائیں اور ان دستاویزات کے سہارے پاکستانی میڈیکل ویزا حاصل کیا۔ اس کا پاکستان انے کا مقصد اسلام اباد میں امریکی سفارت خانے سے ویزہ کا حصول تھا۔ اٹھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور کندھار کے نواحی گاؤں کی رہائشی ثنا خواجہ کا اکتوبر 2023میں لاس اینجلس کے رہائشی اپنے امریکی شہری کزن شعیب ظاہر کے ساتھ نکاح ہوا۔ اس کے ویزہ کے حصول کیلئے کزن نے مدد کی۔ امریکی ویزا لگنے کے بعد شوہر نے لاس اینجلس سے ہوائی ٹکٹ کرا کردیا۔ حکام کے مطابق تاہم غلط بیانی اور پاکستانی ویزہ کے حصول میں جعلی طبی دستاویزات جمع کرانے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید