• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن یونیورسٹی میں شہد کی پیداوار کا منفرد منصوبہ "آرٹیزنل ہنی"شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی میں شہد کی پیداوار کا منفرد منصوبہ، "آرٹیزنل ہنی" کے نام سے آغاز ہوگیا ، شعبہ بائیولوجیکل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے تحت شہد کی پیداوار کا منفرد منصوبہ کامیابی سے شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کی قیادت قابل احترام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی سرپرستی میں کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ یونیورسٹی کے موٹو "سیکھو تاکہ حلال رزق کما سکو" کے عین مطابق ہے، جو طلبہ کو تعلیم کے ساتھ خود انحصاری کی طرف راغب کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شعبے کے سربراہ ڈاکٹر احمد وقاص کی قیادت میں طلبہ کو قدرتی طریقے سے شہد کی مکھیوں کی افزائش کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ ابتدا میں صرف تین بکسوں سے "آرٹیزنل ہنی" کے برانڈ کے تحت 12 کلو گرام خالص شہد تیار کیا گیا۔ اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کو مزید وسعت دی گئی ہے اور اب 50 اضافی بکسے شامل کر دیے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید