ملتان(سٹافرپورٹر)امریکا اساتذہ کو انگریزی کی تدریس کی تربیت فراہم کرے گا ،امریکی سفارت خانے انے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے پاکستان میں انگریزی اساتذہ کے لیے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا ہے اس اقدام کا مقصد اساتذہ کو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے طلباء کو مؤثر طریقے سے پڑھا سکیں اس پروگرام کا آغاز روالپنڈی سے کیاگیا ہے جس کے بعد جنوبی پنجاب میں اس پروگرام کو شروع کیا جائے گا سفارت خانے کے علاقائی انگریزی زبان کے دفتر پروگرام کی سربراہی کررہے ہیں۔