ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ قائداعظم نے اپنی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی کی بنا پر پاکستان کے قیام کو یقنی بنایا ، پاکستان عطیہ ِ خداوندی ہے ہمیں اسکی قدرکرتے ہوئے وطنِ عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیراہتمام بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلے میں منعقدہ قائد اعظم زندہ باد کانفرنس خطاب میں کیا۔ جس کے مہمانان خصوصی وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان و اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، ڈائریکٹر حج پنجاب ملک ریحان عباس کھوکھر، صدر نظریہ پاکستان فورم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سخی نواب مخدوم سید زوہیب گیلانی، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت داود جہانیاں مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی تھے۔جبکہ تقریب کے مہمانان اعزا ز میں رجسٹرار وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر میمونہ یاسمین خان، اسامہ بشیر قریشی، سابق ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتانمیاں محمد ماجد، پروفیسر ڈاکٹر نثار الرحمن اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم شامل تھے۔ اس موقع پر سٹوڈنٹس کے درمیان اردو، انگلش تقریر اور ملی نغموں کے مقابلہ بھی منعقد ہوئے ،آخر میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔