• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ :ریلوے ملازمین کی ترقی،جی ایم کو 30 دن میں فیصلہ کرنیکا حکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس عابد حسین چٹھہ نے عبدالغفور اور دیگر ریلوے ملازمین کی طرف سے ترقی کیلئے دائر رٹ پٹیشن نمٹاتے ہوئے سینئر جنرل منیجر ریلوے کو ہدایت کی ہے کہ رٹ پیٹیشن میں اٹھائے نکات پر 30 دن میں فیصلہ کریں ۔جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس سلطان تنویر اور مشتمل ڈویژن بینچ نے بشپ لیور ڈک پال کی انٹرا کورٹ اپیل کی گزشتہ روز سماعت کی اور آئندہ سماعت اپیل کنندہ کے وکلاء کی استدعا پر 30 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے  ۔جسٹس عابد حسین چٹھہ نے ضلع مظفرگڑھ میں دربار پیر خیرن شاہ ( رکھ خانپور) کو سیل کرنے کے خلاف رٹ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسے موسم سرما کے بعد ری لسٹ کرنے کاحکم دیا۔جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس سلطان تنویر اور مشتمل ڈویژن بینچ نے بشپ لیور ڈک پال کی انٹرا کورٹ اپیل کی گزشتہ روز سماعت کی اور آئندہ سماعت اپیل کنندہ کے وکلاء کی استدعا پر 30 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں گرفتا ملوث ملزم کی ضمانت وکلا بحث کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے آکڑہ پرچی جوا کی پرچیاں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتا ر ملز م کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعدمنظور کر نے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید