ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ڈاکٹر صفدر ہاشمی اور حسان اخوانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے 78 سال قربانی،ایثار،تحفظ نظریہ پاکستان کی لازوال داستان ہیں ،اسلامی جمعیت طلبہ نے معاشرہ کے ہر شعبہ میں افراد کار مہیا کئے، 78 ویں یوم تاسیس پر اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اور سابقین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے اہنے خون سے 1971 کی بنگلہ دیش نامنظور تحریک چلانے کی پاداش میں عرصہ تک بنگلہ دیش میں کارکنان اور ذمہ دران کو پھانسی پر لٹکایا گیا،پاکستان کے سیاسی مسائل کا حل طلبہ یونین کی بحالی سے ہی ممکن ہے۔