• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سکولز کا ایچ آر سسٹم بیٹھ گیا ،پنشن ریٹائرمنٹ کیسز اور چھٹیاں تعطل کاشکار

ملتان(سٹافرپورٹر) محکمہ سکولز کا ایچ آر سسٹم بیٹھ گیا پنشن ریٹائرمنٹ کیسز اور چھٹیاں سب تعطل کاشکار ہیں بتایاگیا ہے کہ محکمہ سکولزکے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے لاگن نہ ہونے کی شکایت کا سامنا ہے کہ گزشتہ چند روز میں سکول انفارمیشن سسٹم کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور سے شفٹ کر کے پی آئی ایم یوادارہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، تمام ڈیٹا شفٹنگ ہو چکی ہے. اس کے علاوہ ڈومین نیم بھی بدل دیا گیا ہے.ذرائع کے مطابق ایچ آر سسٹم کو تا حال پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ سے پی ایم آئی یو کی جانب شفٹ نہیں کیا گیا.جیسے ہی سسٹم منتقل ہوگایہ مسائل حل ہوجائیں گے ۔
ملتان سے مزید