• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا صدیق اکبر ؓنے اپنے دور خلافت میں عظیم خدمات سرانجام دیں، مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ نظامیہ لاہور کے شیخ الحدیث مفتی طاہر تبسم قادری نے گذشتہ شب ادارہ تبلیغ اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام امیرالمومنین جانشین رسول ،خلیفہ اول سیدنا حضرت صدیق اکبر ؓکے یوم وصال کے سلسلے میں پاک گیٹ میں منعقدہ سہ روزہ سالانہ مرکزی قدیمی اجتماع کی پہلی نشست میں خطاب کیا،مفتی محمد میاں سعیدی، مخدوم غوث عالمین گیلانی ،ڈاکٹر شہوار مصطفی اویسی اور محمد جاوید قریشی تھے ممتاز مذہبی سکالر مولانا طاہر حسن زیدی یوسفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حضرت صدیق اکبر ؓ نے اپنے دور خلافت میں عظیم خدمات اور لازوال کارنامے سرانجام دئیے ہیں وہ تاریخ اسلام میں سنہری حروف میں رقم ہیں ، اجتماع سے ادارہ تبلیغ اہل سنت کے بانی اور جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ مولانا فاروق خان سعیدی،پروفیسر ڈاکٹرمحمد صدیق خان قادری، مولانا عمر حنیف انصاری،قاری خادم حسین سعیدی،مرزا ارشد القادری،سجاد علی حامدی، قاری رکن الدین قادری،صاحبزادہ مظہر ،مختار راٹھور ودیگر نے بھی خطاب کیا ،آج 24دسمبر منگل کو بعد نماز عشاءمولانا ثمر عباس عطاری قادری خطاب کریں گے جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی صدارت کریں گے ۔
ملتان سے مزید