ملتان( سٹاف رپورٹر)عہد آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقصیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ کبھی سموگ کی وجہ سے بندش تو کبھی بارشوں کی وجہ سے بندش رہی سہی کسر زگ زیگ سسٹم کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے بھٹوں پر کام بند ہونے کی وجہ سے مزدور دو وقت کی روٹی سے پریشان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹہ مزدوروں اور ٹریڈ یونین لیڈرز کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ کے دوران کیا ۔ ٹریڈ یونین لیڈر دلاور عباس صدیقی،محمد محسن نے کہا کہ مزدور کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، بھٹہ مزدور یونین کے صدر محمد عارف نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بھٹوں پر کریک ڈاؤن کے بجائے اگر یہی محنت ہمارے سوشل سکیورٹی کارڈز بنوانے میں صرف کرے تو وہ زیادہ بہتر ہے۔