• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر سپلائی کے بلوں کی ریکوری کیلئے نادہندگان کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی کے بلوں کی ریکوری کے لیے نادہندگان کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے دیرینہ نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ 3یونین کونسلوں 6,7اور 37 میں ʼʼدستک مہمʼʼکا عمل بھی جاری ہے اور ان یونین کونسل میں تمام سرکل کا سٹاف جس میں سرکل انچارج، ریکوری انسپکٹر، ریکوری اسسٹنٹ، پولیس فورس سمیت ڈسکنکشن ٹیم شامل ہے گھرگھر دستک مہم شروع کر دی ہے ریکوری سٹاف ہر گھر پر دستک دے کر واسا کا بل چیک کر رہے ہین اور عدم ادائیگی کی صورت میں نادہندہ صارفین کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے ۔
ملتان سے مزید