• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا نسپکٹر عاشق خان کی پر اسرار موت پوسٹ مارٹم کے بعد نماز جنازہ ادا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ رمنا میں تعینات پولیس انسپکٹر عاشق خان کی پر اسرار موت پر پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ایس ایچ او لوہی بھیر کمال خان نے جنگ کے استفسار پربتایا کہ انسپکٹر عاشق خان اتوار کی رات اپنے دوست سے ملنے فلیٹ میں گئے اور وہیں قیام کیا - صبح واش روم میں جانے کے بعد آدھا پونا گھنٹہ باہر نہ نکلنے پر دروازہ کھولا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھےجس کے بعد ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جہاں ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوناظاہر ہوئی،متوفی صوابی کے رہائشی تھے اور 26نمبر چونگی کے پاس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھے-
اسلام آباد سے مزید