• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 قمار بازوں سمیت50 سماج دشمن پکڑے گئے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔صدر واہ پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 20 قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم 50 ہزار روپے، 19 موبائل فون برآمد کر لئے ۔ٹیکسلا پولیس نے پتنگ فروش سے 150 پتنگیں اور6 ڈوریں برآمد کر لیں ۔ متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ اسلام آباد پولیس نے بھی 16 جر ائم پیشہ عناصر سے1622 گرام ہیروئن،30 لٹر شراب اور 4 پستول برآمد کر لئے۔
اسلام آباد سے مزید