• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم کے باوجود ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی،دو تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر حکام کو نوٹس جاری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان کی عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود ریڑھی بانوں کے خلاف جاری وفاقی پولیس کی کارروائیوں پر دائر توہین عدالت درخواست میں دو تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر حکام کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے آٹھ جولائی کو ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی سے روکاتھالیکن اسلام آباد پولیس عدالتی حکم کے باوجود کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ 10 اگست اور 30 نومبر کو ریڑھی بانوں کو پولیس نے گرفتار کیا۔اسلام آباد پولیس ایس ایچ اوز و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید