راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)راولپنڈی ریسٹورنٹ کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری نے وزیراعظم سے 2024میں منقطع ہونے والے سوئی گیس کنکشنز کی تفصیلات طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ سوئی گیس کی قلت اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث کمرشل صارفین کنکشن منقطع کرانے پر مجبور ہیں۔فوڈ بزنس سے منسلک تاجر برادری اوگرا کے منتظمین کی اپیل ہےکہ وہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ، ناقص کوالٹی ، سوئی گیس سلنڈر کے معیار اور مارکیٹ میں معیاری ریگولیٹر پائپ کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔