• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے،چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ممبران کے ہمراہ کرسمس تقریب میں شرکت کی اور کیک بھی کاٹا۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مسیحی ملازمین کا اسلام آباد کی تعمیر وترقی میں انتہائی کلیدی کردار ہے اور مسیحی ملازمین اسلام آباد کی ترقی کے اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام انسانیت کے لئے پیار، محبت اور امن کا پیغام لے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ دریں اثناءسی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں پیر کے روز میٹرو بس سروس اور الیکٹرک بسوں کے آپریشنز کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ان بسوں کے موجودہ اور نئے روٹس کے حوالے سے تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ میٹرو اور فیڈر بس سسٹم کے موجودہ آپریٹنگ روٹس کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید