• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس ٹریک مینٹی نینس کی تکمیل کیلئے 15جنوری کی نئی ڈیڈ لائن

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے،خبر نگار خصوصی) میٹرو بس پراجیکٹ صدر تا فیض آباد ٹریک مینٹی نینس کا کام مکمل نہیں ہوسکا اب نئی ڈیڈلائن15 جنوری دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے راولپنڈی کا دورہ کرکے مینٹی نینس کے کام جائزہ لیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے راشد علی،میٹرو بس پراجیکٹ کےمنیجر آپریشن واجد سلیم، ایڈیشنل ڈی جی آر ڈی اے اویس منظور تارڑ سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نےکہاکہ راولپنڈی میٹرو ٹریک کا تعمیراتی کام کا 88 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے 15 جنوری تک تعمیراتی کام کو ہر صورت مکمل کریں گے۔ تعمیراتی کام دھرنے اور موسم کی خرابی کی وجہ سے لیٹ ہوا۔اسلام آباد انتظامیہ سے میٹرو ٹریک کی مرمت کے حوالے سےسات ملین کا پروجیکٹ شروع کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ 110 الیکٹرک بسوں کیلئے انٹرنیشنل سطح پر ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید