راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے)اڈیالہ روڈ پر خواجہ کارپوریشن فلائی اوور منصوبے کی پائلز پر کام شروع کر دیا گیا ۔منصوبے کے مقام پر راولپنڈی سے اڈیالہ روڈ کو جانے والی سنگل وے ٹریفک کو جاری رکھا گیا ہے جبکہ اڈیالہ روڈ سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو راہ امن کی طرف سے موڑ دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک بھی چلتی رہے اور منصوبے پر کام بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے ۔ محکمہ ہائی وے پنجاب حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیلی مدت ڈیڑھ سال ہے تاہم منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر کوشش کی جائیگی کہ یہ منصوبہ اپنی مدت سے پہلے ہی مکمل ہو جائے ۔حکام کے مطابق ایک کالم کے نیچے 9،9پائلز ہونگی اور ہر پائلز کی گہرائی سو فٹ جبکہ چوڑائی چار، چار فٹ ہو گی۔