راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کےانٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔انٹرمیڈیٹ(2nd Annual) 2024 کےنتائج کا اعلان 27 دسمبر کو ہو گا جبکہ انٹر میڈیٹ (1stAnnual) 2025 کےامتحانات کا آغاز a22 اپریل 2025 کو ہو گا۔اس سلسلہ میں سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم جنوری 2025 سے 24 جنوری ہو گی جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جنوری سے 3 فروری ،ٹرپل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 فروری تا 12 فروری تک ہو گی۔