• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کے 5500 افسران اہلکار کرسمس پر فرائض سرانجام دینگے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )کرسمس کے موقع پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔راولپنڈی پولیس کے 5500سے زائد افسران ، اہلکارفرائض سرانجام دیں گے۔ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے 600 سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کے تہوار کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید