کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کیلئے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوگیا۔ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جلد شروع ہوگا، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے شائقین منگل سے ٹکٹ کیلئے خود کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔