• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کیلئے 6 جنوری کو اسلام آباد آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی سے ملتان منتقل کردیا ہے۔ انگلینڈ کے بعد ملتان دونوں ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ سردیوں کی وجہ سے صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوں گے۔ پی سی بی نے منگل کو اعلان کیا کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں سیریز کے دونوں ٹیسٹ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز نے آخری بار نومبر 2006 میں پاکستان میں تین ٹیسٹ کھیلے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف اس کی آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔ تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے تین بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور دو بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی تھی۔

اسپورٹس سے مزید