کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم سب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے بہت پرجوش اور بے تابی سے اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے منتظر ہیں۔ منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ایک بہترین موقع ہے۔ پاکستان 28 برسوں بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کاخیرمقدم کرتا ہے۔ مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان اپنی شاندار مہمان نوازی کے لیے پہچانا جاتا ہے۔