• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باؤنسی وکٹ پر کھیلنا چیلنجنگ، سعود شکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ بیٹسمین سعود شکیل نے کہا ہے کہ ایشیائی ملکوں سے یہاں آکر باؤنسی پچوں پر کھیلنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔ منگل کو سنچورین میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ باؤنسی پچوں کیلئے محنت کررہے ہیں۔ گذشتہ دوماہ سے جس طرح کی کرکٹ کھیل رہے ہیں اس سے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف ان کے ملکوں میں ون ڈے سیریز جیتنا معمولی بات نہیں ہے۔ اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اس سے جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں مدد ملے گی۔

اسپورٹس سے مزید